اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ اب زمانہ، سوچ اور چیزیں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں، ماضی کے مقابلے اب غیر شادی شدہ لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کی جانب سے شادی کے باوجود افیئرز چلانے کی باتیں تو کئی سالوں اور صدیوں سے چلی آ رہی ہیں، بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ ایسا ہوتا تھا۔اداکارہ کے مطابق لیکن اب سوشل میڈیا آنے سمیت خواتین کے باشعور اور بہادر بن جانے سے شادی شدہ مردوں کے افیئرز کچھ کم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب مرد اپنی بیویوں اور خواتین کے خوف سے بھی شادی کے بعد افیئرز چلانے سے ڈرتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیوی تو انہیں چھوڑ کر ہی جائے گی لیکن جاتے جاتے انہیں بدنام بھی کر کے جائے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ اب چیزیں، سوچ اور زمانہ تبدیل ہوتا جا رہا ہے،اب غیر شادی شدہ لڑکیاں شادی شدہ افراد کی جانب مائل ہو رہی ہیں۔اداکارہ نے کہاکہ لڑکیاں ایسے کام اس لیے کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر مضبوط ہوتے ہیں، انہیں زندگی کو آگے بڑھانے کا تجربہ ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی