i کھیل

آئمہ بیگ اور علی گل پیر برزخ کو یوٹیوب سے ہٹانے کے اعلان پر نالاںتازترین

August 08, 2024

گلوکارہ آئمہ بیگ اور کامیڈین گلوکار علی گل پیر نے متنازع ویب سیریز برزخ کو یوٹیوب سے ہٹانے کے اعلان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دوسرے اہم مسائل پر غصہ نہیں کرتی لیکن ایسے ڈراموں پر باہر نکل آتی ہے۔ویب سیریز میں ہم جنس پرستی سمیت دیگر متنازع مواد کو دکھائے جانے پر پاکستانی شائقین نے برزخ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے اسے یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کیا۔لیکن آئمہ بیگ اور علی گل پیر نے برزخ کو یوٹیوب سے ہٹانے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر بہت ساری گندی چیزیں پڑی ہوئی ہیں لیکن ہر چیز پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کو برزخ پسند نہیں، وہ اسے نہ دیکھیں لیکن ہر چیز پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ان کی طرح آئمہ بیگ نے بھی برزخ کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ مذکورہ ویب سیریز کا مواد ایسا ہے، جنہیں کبھی بھی پاکستانی عوام دیکھنا پسند نہیں کرتے۔گلوکارہ نے برزخ میں کام کرنے والے اداکاروں کی بھی تعریفیں کیں اور پاکستانی عوام پر تنقید کی، انہیں جاہل قرار دیا اور لکھا کہ پاکستانی سماج میں جہاں پہلے ہی بیمار ذہنیت کے لوگ بستے ہیں، وہ ایسے حساس موضوعات کو اسکرین پر دیکھنا نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی