آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ2027 کا شیڈول (کل)جمعرات کو جاری کیا جائے گا، آئی سی سی اور کرکٹ ساتھ افریقہ کیپ ٹان میں ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی۔یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ایک سال کا کانٹ ڈان شروع ہوگا، آئی سی سی ورلڈ کپ دو اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک کھیلا جائے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ورلڈ کپ کھیلنے والی 14 میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹکٹس کے لیے بیلٹ بھی لانچ کرے گی، فینز یکم اکتوبر سے ٹکٹس بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی