انڈین پریمیئر لیگ٠آئی پی ایل )کا 17واں ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان ایلیمینیٹر میچ (آج) بدھ کو نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے کانٹے دار اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ راجستھان رائلز کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی لیڈ کر رہے ہیں۔لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ 24 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم چنائی میں جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 26 مئی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی