بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع 9 سال بعد ایک رومانٹک فلم میں اپنی رومانٹک دھنوں کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع عدنان سمیع کو جلد ہی بالی ووڈ کی آنے والی نئی میوزیکل ہارر فلم قصور میں ایک بار پھر رومانوی دھنوں کے ساتھ سنا جا سکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم قصور میں عدنان سمیع مشہور گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم قصور کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں تعمیر کیے گئے شاہانہ سیٹ سے شروع ہوگا جہاں اس رومانوی گانے کو فلمایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی