بھارت کے دو سپر اسٹار اداکار عامر خان اور رجنی کانت کا ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوکیش کاناگراج کی تکمیل کے مراحل میں موجود ایکشن تھرلر فلم قلی میں عامر خان کے کیمیو کرنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان قلی میں کیمیو کے طور پر نظر آ سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ عامر اور رجنی کانت کی دوسری مشترکہ ایکشن فلم ہوگی۔اس سے پہلے دونوں نے 1995 کی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم آتنک ہی آتنک میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔واضح رہے کہ قلی میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق ابھی پروڈیوسرز یا پھر اداکاروں کی جانب سے کوئی تصدیق کا تردید نہیں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی