اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کے نام کے حوالے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اس سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنا دیا۔دانش تیمور اور عائزہ خان نے گہری دوستی اور محبت کے اظہار کے بعد 8 اگست 2014 کو شادی کی تھی۔دانش تیمور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب میں فرسٹ ایئر میں تھا تب میرے ساتھ ایک دوست ہوتی تھی، ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد میں نے اس کو کہا کہ تم زندگی میں آگے بڑھ جائو، ہم ابھی شادی بھی نہیں کرسکتے کیونکہ میری عمر بہت کم ہے اور مجھے آگے پڑھنا ہے۔اداکار نے بتایا کہ وہ مانتی نہیں تھی اور کہتی تھی وہ لڑکی کون ہے مجھے یہ بتائو ایک دن اس کی کال آئی کہ لڑکی کا نام کیا ہے اور میں نے تنگ آکر کہہ دیا کہ ان کا نام کنزہ ہے، اب آئندہ کال مت کرنا۔دانش تیمور نے کہا کہ یہ بات میں نے عائزہ سے ملنے سے بھی 10 سال قبل کہی ہوگی اور حیران کن بات یہ کہ عائزہ کا اصل نام کنزہ ہی ہے جو مجھے نکاح والے دن ہی پتا چلا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی