i کھیل

اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کو مثالی فرنچائز قرار دے دیاتازترین

January 29, 2026

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کو مثالی ٹی ٹونٹی فرنچائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی قیادت نے فرنچائز کو عالمی سطح کی کامیاب ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنا دیا ہے۔اپنے پیغام میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں متعدد ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز موجود ہیں مگر لاہور قلندرز نے طویل المدتی حکمتِ عملی، مضبوط اقدار اور تسلسل کے باعث اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کو اپنے کیریئر کا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے ثمین رانا، عاطف رانا اور ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ لاہور قلندرز آئندہ برسوں میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی