ملائیشیا کے سابق فٹبال لیجنڈ داتوک عبدہ الف نے 40 سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل فٹبال سے دور رہنے کے بعد 72 سال کی عمر میں شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داتوک الف نے 27 اگست کو اپنی عمر سے تقریبا 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی جس کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی داتوک یونس الف نے کی، جو خود بھی سابق قومی کھلاڑی اور کوچ ہیں۔رپورٹ کے مطابق داتوک عبدہ الف کی اہلیہ کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔فٹبال لیجنڈ اور ان کی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ شادی خاص توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ یونس نے بتایا کہ یہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دونوں خوش رہیں۔یونس کے مطابق ممکن ہے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہوں، اسی لیے فون کا جواب نہیں دے رہے۔ البتہ یہ یقینی ہے کہ دونوں کی شادی ہوچکی ہے اور ہم ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی