i کھیل

60 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانہتازترین

August 07, 2026

60 سے زائد عمر کی پاکستانی کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 60 کرکٹ ورلڈکپ 2026 ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست 2026 تک مسی ساگا، کینیڈا میں شیڈول ہے، جس میں دنیا بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکہ، زمبابوے، کینیڈا، ویلز، سکاٹ لینڈ اور آئی ایم سی ایمرجنگ الیون شامل ہیں۔ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 9 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد 10 اگست کو آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چند دنوں کے آرام کے بعد مین ان گرین 13 اگست کو سری لنکا کے خلاف ایکشن میں واپس آئیں گے۔اس کے بعد، پاکستان کا مقابلہ 17 اگست کو میزبان کینیڈا اور 18 اگست کو جنوبی افریقہ سے ہوگا، 20 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے پول فکسچر کا اختتام کرے گا۔ سیمی فائنلز 21 اگست کو شیڈول ہیں، گرینڈ فائنل 23 اگست 2026 کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی