شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی فلم و ٹی وی کی اداکارہ و میزبان نور بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ جب وہ 13 سال کی ہوں تو ان کے ہاں پہلا بچہ ہو اور ایسا ہی ہوا۔نور بخاری نے حال ہی میں یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی مذہبی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ ان سے ایک ہی غلطی ہوئی، ایک ہی چیز نے ان کا دل توڑا اور وہ شوبز سے دور ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے 2017 میں مکمل طور پر شوبز کو خیرباد کہا اور پھر کبھی فلمیں نہ کرنے کا عزم کیا۔ دوران گفتگو نور بخاری نے انکشاف کیا کہ اسی طرح ان کی خواہش تھی کہ جب ان کی عمر 13 سال ہو، تب وہ پہلے بچے کو جنم دیں اور ایسا ہی ہوا، ان کی خواہش پوری ہوگئی۔نور بخاری نے محض 13 سال کی عمر میں بچے کو جنم دینے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم صارفین ان کے دعوے پر پریشان دکھائی دیے اور سوال کیا کہ اگر انہوں نے 13 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تو انہوں نے شادی کتنے سال کی عمر میں کی تھی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی