بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق کہا ہے کہ 10روزہ کیمپ میں بھارتی ویمن ٹیم نے کرکٹ سیشنز نہیں کیے،بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے اب تک کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتا تاہم بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم اس بار دبئی میں ٹائٹل جیتنے کو ہدف بنائے ہوئے ہے، اس حوالے سے بھارتی کوچ کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں 10روزہ کیمپ کے دوران اسکلز پر کام نہیں کیا نہ ہی کوئی پریکٹس سیشن کیا،بھارتی کوچ کے مطابق کیمپ کے دوران ہم نے سائیکالوجسٹ کو متعارف کرایا، یہ وہ شعبہ تھا جس پر کام کرنے کی ضرورت تھی، مجھے خوشی ہے کہ اس کا فائدہ ہوا اور اچھے رزلٹ سامنے آئے، اب سائیکالوجسٹ ہمارے ساتھ رہیں گی۔دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا ہے کہ ہمارے سیشنز بہت اچھے رہے ہم نے ایک دوسرے کو سمجھا ،کیمپ میں ایتھلیٹک کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کام کیا، یوگا سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا، کیمپ کو مختلف انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور ہم اس ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گی۔ٹی ٹوئنٹی ویمز ورلڈ کپ 3اکتوبر سے شروع ہوگا، 6اکتوبر کو ٹیم پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی