وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے دوسری وزارتوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے ، وزیر خزانہ ، وزیر مملکت خزانہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جس کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 6.1 ٹریلین روپے ہے ۔ یہ دوسری وزارتوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرتا ہے۔ میری طرف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ایم او ایس ڈاکٹر عائشہ پاشا، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکبادہو۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی