i پاکستان

ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہائوس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئےتازترین

February 13, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہائوس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم ہائوس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے کیے گئے۔شاہراہ دستور کو ترکیہ اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فردا فردا ملاقات بھی کروائی۔ بعد ازاں ترک صدرسے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی