تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے جدہ، دبئی، لاہور اور اسلام آباد جانیوالی غیر ملکی و مقامی ایئرلائنز کی پروازیں متاثرہوئی ہیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانیوالی فلائے ناس کی پرواز ایلس وائے638 ،کراچی سے دبئی جانیوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 110اورکراچی سے لاہورجانیوالی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔کراچی سے لاہورجانیوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 404،کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ا یئربلیو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 123 اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370بھی منسوخ ہوگئی۔ پروازیں متاثرہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی