i پاکستان

تکنیکی و آپریشنل وجوہات پر کراچی سے روانہ ہونیوالی 11 پروازیں منسوختازترین

October 01, 2025

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث بدھ کو11پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے بانکوجانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 شامل ہیں۔کراچی سے جدہ جانیو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 172 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206اورکراچی سے اسکردو آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 704بھی منسوخ ہوگئی۔ منسوخ ہونیوالی دیگر پروزاوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 811 بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی