i پاکستان

یو اے ای میں جاں بحق تیسرے پاکستانی کی شناخت ظاہر کر دی گئیتازترین

March 19, 2026

متحدہ عرب امارات میں جاں بحق تیسرے پاکستانی کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق اسماعیل سلیم خان میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید ہوئے، واقعہ ابوظہبی میں پیش آیا، اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق میت پشاور منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، شہید کی میت جمعہ کے روز وطن روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسماعیل سلیم خان کا خیبر پختونخوا کے علاقے کرم سے تعلق رکھتے تھے، مرحوم الیکٹریکل وائرنگ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق شہید 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی