i پاکستان

تکنیکی مسائل حل نہ ہوسکے، 8 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکارتازترین

September 18, 2024

آپریشنل مسائل حل نہ ہونے کے باعث اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور دبئی کی 8 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 10 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی کراچی اور کوئٹہ کی پروازیں ای آر 502، 503، 540 اور 541 کو منسوخ کر دیا گیا ، ملتان سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 221 اور 222 منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ لاہور سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازوں پی کے 203 اور 204 کو بھی منسوخ کیا گیا ۔ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 304 آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے رات 10 روانہ ، کراچی، جدہ، لاہور، لندن، اسلام آباد کی پروازیں 1 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ۔ اسی طرح فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی کراچی کی 2 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی