سندھ سولرانرجی پروجیکٹ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کے الزام کے تناظرمیں نیب متحرک ہوگیا، اس حوالے سے نیب کراچی نے سندھ حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری سے متعلق مراسلہ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کوارسال کردیا۔ خط کے متن کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس 1999کے سیکشن 18کیتحت حکومت سندھ کے افسران واہلکاروں کے خلاف سندھ سولرانرجی پروجیکٹ میں سرکاری فنڈزکی غلط خریداری اورخوردبرد کے الزامات پرانکوائری کی جارہی ہے۔مذکورہ معاملے کی وجہ سے سرکاری خزانے کونقصان پہنچاہے، قانونی مینڈیٹ کے مطابق نیب واحد ادارہ ہے جویہ ذمہ داری رکھتا ہے کہ وہ ایسے جرائم کی انکوائری کرے جو نیب بیورو کے دائرہ اختیارمیں آتے ہیں۔آرڈیننس کے تحت مبینہ طور پر کیے گئے کسی جرم کی تحقیقات اور تفتیش کی ذمہ داری نیب پرعائد ہوتی ہے اورکسی دوسری ایجنسی اوراتھارٹی کوتحقیقات میں صرف اس صورت میں شامل کیا جاسکتا ہے جب نیب کوایسی ضرورت پڑے، سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی پرنیب نیدستاویزات طلب کرلیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی