i پاکستان

تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملکتازترین

September 12, 2024

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔ وہ جمعرا کو ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیا ل کررہے تھے ۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ پی ایس او نے پی آئی اے 29.4ارب روپے لینے ہیں،تیل بند کردیں گے تو پی آئی اے کی سروسز بند ہو جائیں گی،بھاری رقم کے باوجود ہم ان کو تیل فراہم کررہے ہیں،امید ہے اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔ مصدق ملک نے کہاکہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، بینکوں کو سود کی مد میں بھی رقم ادا کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کسی بھی ملک سے پاکستان کو رعایتی نرخ پر تیل فراہم نہیں کیا جارہا۔وزیرپیٹرولیم کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت کا 2چیزوں سے تعین ہوتا ہے،ہمیں تیل بین الاقوامی قیمت پر ملتا ہے،کویت کے ساتھ ہماری ایک ڈیل ہے، سعودی عرب سے گہرے تعلقات ہیں، سہولیات لیتے رہتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،گھروں میں جو گیس دے رہے ہیں اس میں بھی کمی آ رہی ہے،جو نئی گیس تلاش کرتے ہیں وہ پائپ لائن میں نہیں ڈالی جا سکتی،امپورٹڈ گیس جس قیمت پر مل رہی ہے وہ کوئی خریدنے کو تیار نہیں،ہمارے پاس ایل این جی ضرورت سے زائد ہے،نئے گیس کنکشنز پر پابندی لگی ہوئی ہے،نئے کنکشنز ایل این جی گیس کے دیئے جارہے ہیں ، قدرتی گیس کے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی