i پاکستان

دہشت گردوں سے روابط کا کیس، رئوف حسن اور وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخرتازترین

January 27, 2026

پی ٹی آئی رہنما ئوں رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلا کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، روف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہڑتال ہے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی