i پاکستان

سرگودھا،نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درجتازترین

February 24, 2025

سرگودھا میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان لڑکی کو حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سرگودھا تحصیل شاہ پورمیں لڑکی کو بیرون ملک نوکری کے لیے انٹرویو کا جھانسا دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا والد رکشہ چلاتا ہے، تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او سرگودھا اسپتال پہنچے اور لڑکی کے والدین سے ملاقات کی۔مقدمہ متن کے مطابق ملزم نے بیرون ملک نوکری کے انٹرویو کے بہانے بیٹی کولے کر گیا، ملزم نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی