i پاکستان

سرگودھا،غیرت کے نام پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دیتازترین

March 08, 2025

سرگودھا میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقے فتح آباد میں مبینہ طور پر 23 سالہ خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس چکا تھا اور وہ تحصیل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔ مقتولہ کا شوہر منیر عباس ایک نجی مل میں ملازم ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پرپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی