i پاکستان

سرگودھا، جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کے 30 لاکھ بٹور لئے، نازیبا ویڈیو بھی بنالیتازترین

September 30, 2025

سرگودھا میں جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کیلئے 30 لاکھ لینے کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ جعلی عامل نے جن نکالنے کے لئے30لاکھ روپے بھی لئے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی