ملک میں بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، مری، گلیات، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔لہہ میں درجہ حرارت منفی9ڈگری ریکارڈ، سکردو میں منفی6، کالام میں منفی5، مالم جبہ، استور، قلات میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ۔میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہرمیں سردی کی کوئی نئی لہر متوقع نہیں، فروری کا مہینہ جنوری کے مقابلے میں گرم رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی