سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے، 4379 وکلا اہل ووٹر قرار پائے ۔منگل کوامیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی کی گئی ۔ بار الیکشن کے لئے اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقررکی گئی ہے،3 اکتوبر تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔امیدواروں کو4 اکتوبر دوپہر2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی اوراسی روز سہ پہر3 بج کر30 منٹ پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ملک بھر سے مجموعی طور پر4379 وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، لاہور سے 1460، ملتان 315، بہاولپور 145، راولپنڈی 805، خیبرپختونخوا 593، سندھ 741 اور بلوچستان سے 322 وکلا شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی