i پاکستان

سندھ ،پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحہ دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہتازترین

March 04, 2025

سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنیوالیڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اوردکانیں سیل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹربیورو آف سپلائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز نیسندھ کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عدالت میں شکایت جمع کرادی ہے۔ عدالت نے 13 مارچ کی تاریخ دی ہے۔ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے سیکشن 26 اور دیگر تمام متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی