i پاکستان

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج ہائیکورٹ میں چیلنج، فریقین کو نوٹس جاری، 24مارچ تک جواب طلبتازترین

March 12, 2025

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج کو6امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کامران نے تحریری امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کے لئے درخواست گزار کو انٹرویو میں جان بوجھ کر کم نمبر دیئے گئے۔وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ جن امیدواروں کے تحریری امتحان میں نمبر کم تھے ان کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیئے گئے، سندھ پبلک سروس کمیشن 2023 کے رولز کے مطابق اکثریتی امیدوار فیل ہیں، مجموعی طور پر 66 فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔بعدازاں عدالت نے سندھ حکومت، سندھ پبلک سروس کمیشن اور ممبر اپیل ایس پی ایس سی کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 24 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی