i پاکستان

صمود فلوٹیلا میں شامل پیر مظہر سعید شاہ کی وطن واپسی، اسلام آبادائیرپورٹ پربھرپور استقبال، سینیٹر مشتاق احمد کی بحفاظت رہائی کیلئے کوششیں جاریتازترین

October 06, 2025

صمود فلوٹیلا میں شامل پیر مظہر سعید شاہ پاکستان پہنچ گئے تاہم سینیٹر مشتاق احمد کی بحفاظت رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔تفصیل کے مطابق صمود فلوٹیلا میں شامل پیر مظہر سعید شاہ پاکستان پہنچ گئے ، دوحہ سے اسلام آبادائیرپورٹ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تحویل سے سینیٹرمشتاق احمدکی بحفاظت رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں، بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں ، سینیٹر مشتتاق محفوظ اوران کی صحت اچھی ہے۔یاد رہے اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 137 کارکنوں کو رہا کردیا، جن میں 36 ترک شہری بھی شامل ہیں۔استنبول پہنچنے پر رہائی پانے والے تمام 137 کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا تاہم، اطلاعات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد اور پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔رہائی پانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے دورانِ حراست انہیں شدید تشدد، تذلیل اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی