لاہور میں گھریلو ناچاقی پر ایک شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے، میں گھریلو نا چاقی پر سرفراز نے فائرنگ سے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی اور بیٹے عبداللہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کردی گئی ، ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واقوعے کی تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی