سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔ ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی