آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، تاہم گھر کے مکین محفوظ رہے۔ تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور اس کے مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔تحصیل دھیرکوٹ کے گائوں چمیاٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر جل گیا، وہاں کھڑی گاڑی اور لکڑیاں جل گئیں، آسمانی بجلی گرنے سے گھر مکمل جل گیا،مکین محفوظ رہے۔ شدید برفباری کے باعث، سدھن گلی، لسڈنہ حویلی روڈ بند ہوگیا، محکمہ شاہرات نے برف میں پھنسنے والی گاڑی نکال لی۔این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں کو 21 سے 24 جنوری کے دوران ایک طاقتور مغربی لہر متاثر کرے گی جس کے سبب دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں بہا ئوبڑھ سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی