سکھر سے کراچی جانے والی 146 ڈائون سکھر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈائون ٹریک بندہوگیااور ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر گئی ۔ بوگیاں اچانک ڈی ریل ہونے کے دوران مسافر سوتے ہوئے بوگیوں سے گر گئے اور چندمسافر معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کا عملہ طلب کرکے بوگیوں کی بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے اورٹریک کی بحالی میں چار گھنٹے لگیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی