i پاکستان

سکیورٹی خدشات، جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کردیا گیاتازترین

March 26, 2025

سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔انتظامیہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق بدھ کو ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کیا گیا ۔اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ادھر شمالی وزیرستان میں بھی رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو نافذ کیا گیا جب کہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ ر ہا۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی