i پاکستان

سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بر آمدتازترین

October 03, 2025

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بر آمد کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی