سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرکے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور سامان قبضہ میں لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ تھانہ سترہ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان عابد حسین کے قبضہ سے 40 ڈبی ماچس پٹاخے، 25 عدد چھوٹے بمب اور 30 عدد سیل بمب جبکہ محمود احمد سے 50 ڈبیاں ماچس پٹاخے،30 عدد چپیڑپٹاخے اور 2 ڈبیاں پھلچڑیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق سیالکوٹ پولیس شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عمل داری کو یقینی کیلئے کوشاں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی