i پاکستان

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ،ڈی آئی جی اسلام آ بادتازترین

September 14, 2024

ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ، اس کے لیے اسلام آباد پولیس جانفشانی سے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آ پر یشنز محمد ارسلان شاہزیب، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران نے شرکت کی،اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم، کار و موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، سنگین جرائم،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپارٹس پر خصوصی فوکس کیا جائے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، انہوں نے کہا زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، موثر تفتیش، بروقت چالان اور موثر پیروی مقدمات سے ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جاسکتاہے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے کہا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے اسلام آباد پولیس جانفشانی سے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا نے، سنگین جر ائم میں ملوث جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری، کار وموٹرسائیکل چھیننے اورچوری میں ملوث گر وہو ں کی بیخ کنی اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے حو الے سے ہد ایا ت جاری کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی