i پاکستان

شریفوں کا شر کیسے منتقل ہوتا ہے رفیق تارڑ مرحوم کا گھرانہ اسکی مثال ہے، شیخ وقاصتازترین

February 03, 2025

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ شریفوں کا شر کیسے منتقل ہوتا ہے رفیق تارڑ مرحوم کا گھرانہ اسکی بہترین مثال ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جاتی امرا کے لٹیرے ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، شریفوں نے جس دھندے پر دادا کو لگایا پوتا بھی اسی کو نوکری کی بقا کا وسیلہ بنائے ہوئے ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عطاتارڑ میں شرم ہوتی تو القادر پر پروپیگنڈے سے قبل دادا کی بریف کیسز کی کہانی سن لیتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ القادر کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، نااہل اور نکموں کا ہردن پاکستان کیلئے مزید خطرناک اور تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے ملک اور عوام کو افلاس اور غربت نے گھیرا ہے، وزیراعظم اور اس کے بچوں کو 24 ارب کے ڈاکے کا حساب دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں، محنت کشوں اور مزدوروں کے معاشی قتل کو رواج دے کر قومی خزانے کو لوٹا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی