شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کم از کم7 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوا، حادثے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی