شہدادکوٹ میں نامعلوم چور ہندو تاجر کے گھر سے 12 تولے سونا اور 8 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق شہداد کوٹ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ہندو تاجر کے گھر چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم چور گیٹ کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری توڑ کر تقریبا 12 تولے سونا اور 8 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک تاجر بھگوان داس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی گئے ہوئے تھے جس کے باعث گھر خالی تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے محرکات اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی