خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت4.1ریکارڈ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا مرکز سوات تھا۔زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ملاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی