i پاکستان

شاید علی امین کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے مولانا نے تنقید کی،سینیٹر کامران مرتضیتازترین

March 08, 2025

جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سینیٹر کامران مرتضی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی