مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے مشن پر ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں، عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں، جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور بانی وزیراعظم ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی