پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کی تیسری برسی 7مارچ کو منائی جائے گی۔رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 ء کو منڈی بہائوالدین میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1951 میں پنجاب لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔وہ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے، اس سے قبل 6 مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں رفیق تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔مرحوم یکم جنوری 1998 ء سے 20 جون 2001 ء تک پاکستان کے 9ویں صدر کے عہدے پر فائز رہے۔سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7مارچ 2022ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی