i پاکستان

ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئےتازترین

February 26, 2025

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریبا 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی