i پاکستان

رمضان میں اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ،17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گیتازترین

February 27, 2025

رمضان المبارک کے دوران ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شاپس کی فہرست جاری کر دی ہے۔فیئر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیا خورونوش خرید سکیں گے۔جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جبکہ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فیئر پرائس شاپس ہوں گی۔بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹائون، ایف سیون، ایف سکس، جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی