i پاکستان

رمضان المبارک سے قبل کھجور کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا،شہریوں کا حکومت سے منافع خوروں کے خلاف کارروائی مطالبہتازترین

February 22, 2025

ملتان میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی آڑھتیوں نے کھجورکی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ملتان میں ماہ صیام سے پہلے منافع خورسرگرم ہوگئے ۔کھجور کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پاو تھی وہ اب 120،130 روپے پا وء مارکیٹ میں ہوگئی ہے اور جو لے کر جائے گا وہ 150 روپے پائو بیچے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے کھجور کی بڑھتی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی