i پاکستان

رمضان المبارک، لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گےتازترین

February 15, 2025

لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق رمضان المبارک میں لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7 دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے کے تحت معیاری اشیا شہریوں کو فراہم کریں گے۔ رمضان بازار کے دکانداروں کو اشیا تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق رمضان بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کے لیے الگ الگ کانٹرز ہوں گے۔ تمام اشیا عمدہ معیار کی ہوں گی۔ صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے۔ انہوں نے 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے اور رمضان سے قبل رمضان بازار شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی