i پاکستان

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ،شہری پریشانتازترین

March 12, 2025

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو، دکاندارخوردنی اشیا کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے ۔ تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔چینی، بیسن ، انڈے ، آٹا، گوشت، سبزیاں و دیگر روزمرہ کی اشیامہنگی،چینی 180 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی،بیسن 340 روپے کلو پر جا پہنچا۔فی درجن انڈے 50 روپے اضافے سے 290 روپے میں فروخت،مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 100 روپے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب چکی مالکان کی بھی من مانیاں جاری ہیں ، آٹا سرکاری قیمت سے 20 روپے مہنگا فروخت ہو نے لگا۔ دکانداروں کی من مانوں پر انتظامیہ خاموش ، شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔ شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی