i پاکستان

راولپنڈی، مذہبی جماعت کے احتجاج کیلئے خطرناک اشیا پہنچانے کی کوشش ناکام، دو ملزمان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درجتازترین

October 08, 2025

راولپنڈی میں مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیا کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کیلئے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے دہشتگردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا شہریوں پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی